کراچی میں سات روزہ انسداد پولیو مہم 20 ستمبرسے شروع ہو گی ۔ اس بات کا فیصلہ کمشنر کراچی نوید شیخ کی زیر صدارت ان کے دفتر میں انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے والے اجلاس میں کیا گیا۔ ااجلاس میں کو آرڈینٹر سندھ برائے ایمر جنسی آپریشن سینٹر فیاض جتوئی ، ایڈیشنل کمشنر کراچی ۔II جواد مظفر ،بل اینڈ ملنڈا گیٹس فانڈیشن کی نمائندہ ڈاکٹر ایرن اسٹکیDr. Erin Stuckey تمام ڈپٹی کمشنرز، محکمہ صحت اور ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے افسران، اسسٹنٹ کمشنر جنرل اعجاز حسین رند ،یونیسف اور عالمی ادرہ صحت کے نمائندوں اور دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انکار کرنے اور رہ جانے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے مربوط کوششیں کی جائیں گی اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنرز نمایا ں کردار ادا کریں گے علما کرام مذہبی رہنماوں ، سیاسی شخصیات سماجی کارکن کمیونٹی کے لوگوں والدین اور رائے عامہ کے ماہرین سے مدد لی جائے گی ۔اجلاس میں گذشتہ مہم کی کارکر دگی ، اور شروع ہونے والی مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ مہم کے دوران 23 لاکھ سے زائدبچوں کو پولیو کے قطرے پلاے جائیں گے جبکہ مہم میں23 ہزار آٹھ سو 88 پولیو ورکرز اور دیگر عملہ کے ارکان فرائض انجام دیں گے ۔ فیصلہ کیا گیا کہ مہم میں کورونا ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا.