آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کے لیے اقدامات کرے۔یہ بات انہوں نے یواین ہائی کمشنربرائے پناہ گزین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فیلپو گرانڈی نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور افغانستان کی نئی صورت حال پر تبادلہ خیال اور افغانستان میں انسانی بنیادوں پرامدادی کاموں پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔چیف آف آرمی اسٹاف نے افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے مشترکہ عالمی کاوشوں کی ضرورت پر زور دیا، آرمی چیف نے یو این ایچ سی آر کی بحران میں کلیدی کردارکی تعریف کی۔ یواین ہائی کمشنر نے چالیس لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی پر پاکستان کی خدمات کو سراہا اور اقدامات کی تعریف کی۔ مہمان شخصیت نے افغان صورتحال میں پاکستان کے معاونتی کردارکو بھی سراہا۔
آرمی چیف سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی ملاقات، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
Sep 16, 2021 | 22:22