ایئر عربیہ ابوظبی نے اپنے کاروبار کو وسعت دیتے ہوئے کویت کے لئے براہ راست روٹ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایئر عربیہ ابوظبی نے ابوظبی سے کویت شہر تک اپنا نئے روٹ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے، نئی براہ راست پروازیں رواں سال اکتیس اکتوبر چلائی جائیں گی۔اس تاریخی موقع پر ایئر عربیہ گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عادل العلی نے کہا کہ ہمیں ابوظبی انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے اپنے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک میں کویت کا خیر مقدم کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے، کویت سٹی کو ائیر عربیہ ابوظبی کے نیٹ ورک میں شامل کرنا ہمارے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ ہم ٹریول سپورٹ کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔