شیخوپورہ: اپیکاکا مطالبات کے حق میں احتجاج

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت )آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن(اپیکا)نے پنجاب حکومت کی طرف سے تنخواہوں اور الائونس میں اضافہ نہ ہونے کی بناء پر قلم چھوڑ ہڑتال کی ڈسٹرکٹ کونسل شیخوپورہ کے سینکڑوں ملازمین سڑکوں پر آگئے اور اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور کہا کہ تمام صوبائی محکموں نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے مگر بلدیہ کے بعض افسروں کی نااہلی کی بناء پر اس محکمے کے ماتحت لاکھوں ملازمین کو تنخواہوں اور الائنسز کے اضافے سے محروم کیا جارہا ہے حالانکہ تنخواہوں اور الائونسز میں اضافے کا تمام صوبائی محکموں نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے مگر اس کے باوجود ہمیں حق سے محرو م کیا جارہا ہے احتجاجی مظاہرے کی قیادت آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن اپیکا کے صوبائی چیئرمین اکرم سرویا ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرشید نجمی نے کی اس موقع پر غلام نبی ورک اسلم گل بشیر احمد بھٹی ملک امتیاز احمد مصور علی محمد طیب رانا محمود اختر خان عبدالغفار مولوی نوید رانا عارف عدیل بلوچ خالد بشیر کسانہ رانا ظفراللہ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...