قصور (نمائندہ نوائے وقت) پیر مفتی حسن علی قادری امیر جماعت اہلسنت پاکستان ضلع قصور ،علامہ علی حسن رضوی ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت پاکستان لاہور ڈویژن نے دیگر علما کرام کے ہمراہ مدرسہ فیضان پنجتن پاک مصطفی آباد میں پیر محمد الیاس قادری کو نائب امیرجماعت اہلسنت پاکستان لاہور ڈویژن بننے پرمالا پہنا کر مبارکباد دی ، اس موقع پر علامہ شاہ رسول نوری کوچیف آرگنائزر جماعت اہلسنت پاکستان تحصیل قصور بننے پر بھی مالا پہنا کر مبارکباد دی ، تقریب میں پیر افضل ضیائ‘ علامہ صفدر ضیائ‘ علامہ منیر ڈوگر‘ علامہ عباس نوری‘ صاحبزادہ حافظ جنید الیاس قادری‘ صاحبزادہ مفتی فیضا ن الیاس قادری ودیگر بھی ہمراہ تھے۔