فوڈ اتھارٹی کے چھاپے‘ ایک  فاسٹ فوڈ پوائنٹ سیل‘ بیکرز کو جرمانہ

Sep 16, 2022

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار خصوصی) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب جدون اور ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ میاں جمیل نے ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشن پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ سائرہ لونی کے ہمراہ شہر کے مختلف ریسٹورنٹ اور فاسٹ فوڈ پوائنٹ پر کھانے پینے کے معیار صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشن پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری خوراک ، کچن اور سٹنگ ہال میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر کارروائی کرتے معروف فاسٹ فوڈ پوائنٹ کو سیل کر دیا جبکہ نجی بیکر ز پر صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور غیر معیاری پانی موجو دہونے پر 50ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

مزیدخبریں