ملک تاریخ کے نازک ترین دور سے گزررہا ہے:وسیم رضا ڈوگر


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کے سینئررہنما ملک وسیم رضا ڈوگر نے کہا ہے کہ عمران خان کو اس کی ضد ، ہٹ دھرمی ہی لے ڈوبے گی تحریک انصاف کسی ویژن اور مشن کے تحت نہیں بلکہ ملکی تباہی کی ضد پرسیاست کررہی ہے عمران خان کا دور ملکی سیاسی تاریخ کا بدترین دور رہا ہے قوم جان چکے ہیں کہ ملک تاریخ کے نازک ترین دور سے گزررہا ہے اس کے باوجود بھی وفاقی حکومت ملکی بقاء ،سلامتی ،خودمختاری کیساتھ ساتھ سیلاب متاثرین کی امداد وبحالی کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیںاور بہت جلد تمام ترمسائل اور مشکلات دور ہوجائیںگی قوم کو معلوم ہے کہ عمران خان انا ،ضد ،ہٹ دھرمی کے علاوہ یوٹرن کے ماسٹر ہیں آئے روز اپنی پالیسی کی تبدیلی ان کے سیاسی کشتی میں سوراخ کا کردارادا کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکومیونٹی میں صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر معززین کی بڑی تعدادبھی موجودتھی۔

ای پیپر دی نیشن