گوجرانوالہ: ایکسپائر و ممنوعہ ادویات کی فروخت ، 15 کیس کورٹ بجھوانے کی منظوری

Sep 16, 2022

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)فیصل عباس مانگٹ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں بغیر لائسنس، کوالیفائیڈ فارماسسٹ نہ ہونے، زائد المیعاد و ممنوعہ ادویات کی فروخت میں ملوث افراد کے 15 کیسز ڈرگ کورٹ بجھوانے کی منظوری دی گئی، 17 کیسز پر آئندہ اجلاس تک تازہ رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملتوی کردیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی ریونیونے کہا کہ عطائیت، غیررجسٹرڈ میڈیکل سٹورزکے خلاف کارروائیوں کا دائرہ کارمزیدبڑھایا جائے اورمعیاری ادویات کی فراہمی، انسانی جانوں سے متعلق ادویات کے کاروبار کی ریگولیشن، غیررجسٹرڈ، ممنوعہ، جعلی ادویات کی روک تھام کے حوالے سے ڈرگ انسپکٹرز کارکردگی بہتربنائیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ہیلتھ اور ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ تمام زیرالتوا کیسزجلد نمٹائے جائیں اورقانونی کام کرنے والوں کیلئے آسانی پیدا کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ادویات کی خرید و فروخت انسانی جانوں سے جڑاکاروبار، بغیرمستند شخص اورڈرگ سیل لائسنس کاروبارکی ہرگزاجازت نہیں دی جاسکتی،عطائی ڈاکٹرز، کلینکس اورمیڈیکل سٹورزکیخلاف مزید تیزکیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے عطائی معاشرے کا ناسور ہیں انہیں نشان عبرت بنائیں گے۔ تمام علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پرکاروائیاں کی جائیں اورجو میڈیکل سٹوریاعطائی کلینک کسی بھی ذرائع سے رپورٹ ہو فوری سیل کرتے ہوئے رپورٹ اورچلان ہیلتھ کیئرکمیشن، ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کو ارسال کئے جائیں۔

مزیدخبریں