سنگدل ماں گناہ چھپانے کیلئے نومولود کو کوڑے کے ڈھیر پر پھینک گئی

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سنگدل ماں اپنا گناہ چھپانے کی خاطر بچے کو جنم دینے کے بعد اسے کوڑے کے ڈھیر پر پھینک کر فرار ہو گئی ریسکیو اہلکاروں نے نومولود بچے کی نعش ہسپتال منتقل کر دی ، تفصیلات کے مطابق نعمانیہ روڈ پر سڑک کنارے کوڑے کے ڈھیر پر نومولود بچے کی نعش پڑی تھی اس بارے اطلاع ملنے پر پو لیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے گئے جنہوں نے شاپر میں بند نومولود بچے کی نعش ضروری کاروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دی ،اس حوالے سے پو لیس کا کہنا ہے کہ ظاہر ہوتا ہے کہ کسی سنگدل خاتون نے اپنا گناہ چھپانے کی خاطر بچے کو جنم دینے کے بعد اسے پھینک دیا ہے تاہم ملزمہ کی تلاش جاری ہے 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...