قلعہ دیدار سنگھ: امن،مصالحتی کمیٹیاں شہریوں کو انصاف دلانے میں ناکام

Sep 16, 2022

قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی)  ماضی قریب میں آئی جی پنجاب کی ہدایت پنجاب بھر کے آر پی اوز، ڈی پی اوز اور سی پی اوز اپنے اپنے اضلاع کے تھانوں میں علاقے کے سیاسی،سماجی، مذہبی قائدین کی مصالحتی اور امن کمیٹیاں بنائی جاتی تھیں  جو کہ معاشرتی منافرت کو کم کرنے اور عوامی رابطہ پولیس سے قائم رکھنے کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرتی تھیں اور رواداری کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے بہت سارے جرائم پر قابو پایا جاتا تھا۔ پولیس اور عوام کے درمیان یہ امن اور مصالحتی کمیٹیاں ا یک مضبوط پل کا کردار ادا کرتی ہیں ۔مگر قلعہ دیدار سنگھ میں اس کے برعکس ہے ۔عوامی ،سماجی اور مذہبی حلقوں  نے صحافیوں کو بتایا کہ اس وقت علاقہ میں عرصہ دراز سے قائم امن،مصالحتی کمیٹیاں مقامی پولیس کے ساتھ مل کر اپنے اپنے مفادات کی حاظربالکل جابنداری کا مظاہرہ کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں،ہم آئی جی پنجاب اورآر پی او گوجرانوالہ سے اپیل کرتے ہیں کہ لااینڈ آرڈر کی بگڑتی ہوئی صورت حال کو بہتر بنانے کیلئے قلعہ دیدار سنگھ میں پرانی مصالحتی اور امن کمیٹیوں کو فوری فارغ کر کے مقامی سیاسی،سماجی، مذہبی قائدین کی مشاورت کے ساتھ غیر جانبدار مصالحتی اور امن کمیٹیوں کے دوبارہ قیام کو یقینی بنائیں ۔

مزیدخبریں