لاہور (نیوز رپورٹر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی و حضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخشؒؒ ،حضرت میاں حسین شاہ زنجانی اور دیگر بزرگان دین نے خلوص نیت، انسانیت کی خدمت اور علم کے ذریعے دین کی تبلیغ کی ۔اولیاء کرام نے نبی کریم ؐکی سنت کو فروغ دیا اور خود اس پر عمل کرکے دکھایا ۔نبی کریمؐ کی سنت پر عمل او رآپؐ کی ذات مبارکہ سے محبت کے باعث اللہ تعالیٰ نے ان نیک بندوں کو بلند درجات عطا کئے ۔اشاعت اسلام کیلئے ان بزرگ ہستیوں کی کاوشیں اورقربانیاں انتہائی قابل قدر ہیں ۔اللہ تعالیٰ نے ان کے حصول اور نیک اعمال کی بدولت ان کے نام کو شہرت اور دوائم بخشا ۔ان کے مزارات آج بھی سر چشمہ فیض ہیں ،بزرگان دین کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ۔