مہنگائی کے ڈرون حملوں نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا: اکبر نقشبندی 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ مہنگائی بڑھتی رہی تو حکمرانوں کا حشر بہت برا ہوگا،مہنگائی کے لگاتار ڈرون حملوں نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا،حکمران ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کو کھلی چھٹی دے کر قوم کی بے بسی کا نظارہ کر رہے ہیں،بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کرکے حکومت نے مہنگائی کی آگ پر مزید پڑول چھڑ کا ہے،دودھ اور شہد کی نہریں بہانے کے دعوے کرنیوالوں نے عوام کیلئے روٹی کا حصول بھی مشکل بنا دیا ہے،امپورٹڈ حکومت جس رفتار اور ڈھٹائی سے بجلی و گیس،پڑول اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کرتی چلی جا رہی ہے۔ تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی،ہوشربا مہنگائی نے امپورٹڈ حکمرانوں کی قابلیت و اہلیت کی قلعی کھول دی ہے،سیلاب زدگان کی امداد کے بجائے حکمران ہیلی کاپٹر پر بیٹھ کر تماشہ دیکھ رہے ہیں،متاثرین سیلاب کی امداد کیلئے سیاسی و مذہبی تنظیمیں اور عوام آگے حکمران پیچھے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن