گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )صوبائی وزیر قانون حکومت پنجاب چوہدری خرم شہزاد ورک نے کہا ہے کہ یکساں نصاب تعلیم کے نفاذ سے طبقاتی نظام تعلیم کا خاتمہ ہوگااور ہر طالبعلم کو تعلیم یک یکساں مواقع حاصل ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیٹا پنجاب کے مرکزی چیئرمین احسان گورائیہ کی زیر قیادت ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ شرح خواندگی میں سو فیصد اضافہ حکومت پنجاب کا مشن ہے ، اساتذہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے انقلابی اقدامات کیے جارہے ہیں جن میں ریٹائرڈ ہونے والے اساتذہ کی پنشن اور دوسرے واجبات کی ادائیگی کو آسان بنایا گیا ہے اور اکائونٹنٹ جنرل پنجاب کو پابند کیا گیا ہے کہ پنشن سمیت دیگر واجبات ریٹائرڈہونے والے ٹیچر کو فی الفور ادا کیے جائیں تاکہ کرپشن کا خاتمہ ہو سکے اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سٹی تحصیل گوجرانوالہ چوہدری اعجاز گورائیہ اور چوہدری محمد امین گورائیہ بھی موجودتھے۔
یکساں نصاب کے نفاذ سے طبقاتی نظام تعلیم کا خاتمہ ہوگا:خرم شہزاد ورک
Sep 16, 2022