شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کے ضلعی نائب صدر چودھری اظہر محمود ورک نے کہا ہے کہ 9 اکتوبر کو پیپلزپارٹی اپنے حمایت یافتہ امیدوار کی کامیابی کیلئے سر توڑ کوشش کریگی کیونکہ افتخار بھنگو کی کامیابی ہماری کامیابی ہے محلہ رحمن پورہ ، جمیل ٹائون ،صدیقیہ کالونی سمیت دیگر علاقوںسے افتخار بھنگو واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے کیونکہ عوام عمران خان کے گیم پلان کو سمجھ چکے ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
پیپلزپارٹی اپنے حمایت یافتہ امیدوار کی کامیابی کیلئے سر توڑ کوشش کریگی:اظہر محمود ورک
Sep 16, 2022