حکومت بجلی کی قیمتوں میں عوام کو فوری حقیقی ریلیف فراہم کرے : صدیق مہر 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )نا اہل حکومت فیول ایڈجسٹمنٹ پر مہنگائی تلے دبی عوام کے ساتھ بھیانک مذاق بند کرے اور بجلی کی قیمتوں میں عوام کو فوری حقیقی ریلیف فراہم کرے کیونکہ بجلی کی قیمتیں تمام طبقات کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں ایک طرف امپورٹڈ وزیر اعظم تین سو یونٹ والے صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ سے استثنا دینے کا اعلان کرتے ہیں جبکہ انہی کے وزیر توانائی اس اعلان کی نفی کرتے ہوئے فیول ایڈجسٹمنٹ کو موخر اور مرحلہ وار وصول کرنے کا عندیہ دیکر عوام کے زخموں پر نمک پاشی کر رہے ہیں جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 77چوہدری محمد صدیق مہر نے مرکزی سیکرٹریٹ میں بلدیاتی امیدواران اور شہریوں کے ساتھ ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...