صفدرآباد (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے حلقہ پی پی 143 سجاد حیدر گجر نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ شہباز شریف ملک کو جلد بحرانوں سے نکال لیں گے ۔2013 سے پہلے بھی پاکستان میں شدید لوڈشیڈنگ اور مہنگائی عروج پر تھی ۔مسلم لیگ کی حکومت آتے ہی ملک سے مہنگائی کا خاتمہ کیا گیا اور عوام کو لوڈشیڈنگ سے نجات ملی ۔ پاکستان میں ہمیشہ مسلم لیگ کی حکومت ہی بہتری لائی ہے اب دوبارہ شہباز شریف ہی ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے ۔ سجاد حیدر گجر نے مزید کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ 2018 سے لیکر 2022 تک صرف چار سالوں میں ملک کا قرض 2 گنا تک بڑھا دیا گیا ۔ 70 سالوں میں سب حکومتوں نے ملکر اتنا قرض نہیں لیا جتنا ان چار سالوں میں لیا گیا ۔ان چار سالوں میں ملک کو لوٹنے والوں سے عوام حساب ضرور لیں گے ۔