لاہور(کامرس رپورٹر)ہنڈائی نشاط موٹرز ( پرائیویٹ ) لمیٹڈز کے سی ای او حسن منشا کو پرل کانٹی نینٹل میں منعقد ہونے والے سولہویں کنزیومر چوائس ایوارڈز 2022میں سی ای اوآف دی ائیر کا خطاب دیا گیا ۔اس باوقار خطاب کے ساتھ ساتھ ہنڈائی Tucsonنے کنزیومر آ ئیکن ایوارڈ 2022بھی جیتا ۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ہنڈائی نشاط کے اسی ای او حسن منشا نے کہا ، ’’ ہنڈائی کا مقصد لوگوں کو آ پس میں جوڑنا ہے اور ہم سب مل کر ہی ایک بہتر مستقبل بنا سکتے ہیں ۔تصور کرنے ، دریافت کرنے اور آگے بڑھنے کی خواہش ہمیں لوگوں کیلئے مواقع پیدا کرنے کے قابل بناتی ہے اور ہم ان کیلئے ہمیشہ بہترسے کچھ بڑھ کر لانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ ہنڈائی Tucson کے ساتھ پریمیم SUVکا تصور بدل گیا ہے۔ اسی لئے اسے دنیا بھر کے لوگوں نے انتہائی پسند کیا ہے۔ ‘‘اپنی بے شمار منفرد خصوصیات کی وجہ سے ہنڈائی TUCSON نے کنزیومر آ ئیکن ایوارڈ 2022جیتا ہے اور دنیا بھر میں بھی بے شمار ایوارڈز حاصل کئے ہیں۔ پاکستان میں نئے آ نے والی گاڑیوں اور ملکی حالات میں اتار چڑھائو کے باوجود ہنڈائی Tucsonنے پاکستانی مارکیٹ میں اپنی شناخت بنائی ہے۔
کنزیومر چوائس ایوارڈ پاکستان کاسب سے زیادہ مشہور اور باوقار ایونٹ ہے ۔ گزشتہ 12سالوں سے پاکستان کے صارفین نے بہت سی صف اول کی ملٹی نیشنل اور قومی کمپنیوں کا انتخاب کیا۔ یہ ایوراڈ معیار، تحفظ ، سا لمیت اور بہترین پراڈکٹس اور سروسز کی پہچان بن چکا ہے۔ اس تقریب میں بہت سے معززین نے شرکت کی جن میں صف اول کے کاروباری افراد اور وفاقی اور صوبائی سطح کے حکومتی نمائندگان شامل تھے ۔ ہنڈائی نشاط موٹر ( پرائیویٹ ) لمیٹڈ (HNMPL) پاکستان کی گاڑیوں کی مارکیٹ میں سب کی منفرد پسند کے مطابق گاڑیوں کی وسیع رینج پیش کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔ HNMPLاپنی بہترین اقدار اور کارکردگی کے اعلیٰ معیار کے ساتھ پاکستان کا سب سے قابل اعتماد اور قابل قدر آٹو موبائل برانڈ بننے کیلئے کام کر رہی ہے ۔