کیف(آئی این پی)یوکرین کے صدر ولادومیر زیلنسکی کار حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں لیکن ان کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے صدارتی ترجمان نے جمعرات کو ایک بیان میں بتایا ہے کہ دارالحکومت کیف میں صدر زیلنسکی کی کار کو حادثہ پیش آیا۔ تاہم انہوں نے حادثے کے وقت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ترجمان کے مطابق صدر کی کار ایک پرائیوٹ کار سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں زیلنسکی زخمی ہوئے ہیں تاہم انہیں ایسی چوٹیں نہیں آئیں کہ جن سے ان کی جان کو کسی قسم کا کوئی خطرہ ہو۔ترجمان نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے صدر زیلنسکی کا معائندہ کیا ہے اور انہیں تسلی بخش قرار دیا ہے جب کہ حادثے کی تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔
یوکرائن کے صدر ولادومیر زیلنسکی کار حادثے میں زخمی
Sep 16, 2022