بیجنگ(اے پی پی)چین نے نیا مواصلاتی سیارہ خلا میں روانہ کر دیا ہے۔ ترک ذرائع ابلاغ نے چینی خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا ہے کہ چین نے نیامواصلاتی سیارہ خلا میں روانہ کر دیا ہے۔ اس سیارے کو لانگ مارچ -7 اے راکٹ کے ذریعے چین کے صوبہ ہینان کے جنوبی جزیرے میں واقع ون چانگ خلائی سٹیشن سے بھیجا گیا ہے۔سیارے کو خلا میں بھیجنے کے بعد یہ سیارہ بہترین آواز،ڈیٹا،ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی نشریات کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
چین نے نیا مواصلاتی سیارہ خلا میں روانہ کر دیا
Sep 16, 2022