گکھڑ منڈی: مویشیوں کیلئے چارہ کاٹتے کرنٹ لگنے سے باپ‘ بیٹا جاں بحق


گکھڑمنڈی (نامہ نگار) نواحی گائوں کوٹ شاہاں کے محلہ اعجاز پورہ میں مویشیوں کے لیے چارہ کترتے ہوئے بجلی کا کرنٹ لگنے سے باپ بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔  شوکت علی بھلر اپنے بیٹے عابد بھلر کے ساتھ حویلی میں مویشیوں کے لیے ٹوکے پر چارہ کتر رہے تھے کہ اس میں بجلی کا کرنٹ آگیا جس سے معمر باپ شوکت علی بھلر ٹوکے کے ساتھ چمٹ گیا، جسے بچانے کے لیے اس کا بیٹا عابد بھلر جو تین بچوں کا باپ تھا آگے بڑھا تو باپ کو بچاتے ہوئے وہ بھی ساتھ چمٹ گیا۔ دونوں باپ بیٹوں کی میتیں ایک ساتھ اٹھنے پر محلہ میں کہرام مچ گیا، ہر شہری کی آنکھ اشک بار تھی۔

ای پیپر دی نیشن