مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کیلئے ہر شعبے میں جدت لائی جائے، احسن اقبال

Sep 16, 2022


اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے  اکڈمیا اور انڈسٹری کے ماہرین پر زور دیا ہے وہ اپنے شعبوں میں جدت لانے لیے بھرپور کردار ادا کریں تاکہ ترقی کے اصل ہداف کو حاصل کیا جا سکے۔ وزارت منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات کی جانب سے ماہرین تعلیم اور صنعت کے ماہرین کے ساتھ ’انوویشن سپورٹ پروجیکٹ‘ کے حوالے سے منعقدہ گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا  اختراع کا انحصار ملک کے سماجی و اقتصادی حالات، انتظامی نظام، ثقافت اور تعلیمی نظام پر ہوتا ہے اور حکومت نے 10 ارب روپے کا سرمایہ کاری فنڈ پروجیکٹ شروع کیا ہے جس کا مقصد ملک میں جدت طرازی کی حوصلہ افزائی کرنا ہے.وفاقی وزیر نے تعلیمی اداروں اور صنعت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے ہر شعبے میں جدت لائیں جبکہ وفاقی وزیر نے چیئرمین ایچ ای سی کو ہدایت دی  تمام  یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے طریقہ کار وضع کریں تاکہ انکی کاکردگی کا باقاعدہ جائزہ لیا جا سکے ۔

مزیدخبریں