پاک ایران پشین بارڈر مارکیٹ آئندہ ماہ مکمل ہو جائے گی: وزیر تجارت

 
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر تجارت نوید قمر سے ایرانی پارلیمانی وفد نے ملاقات کی وزارت تجارت اعلامیہ کے مطابق ایرانی پارلیمانی وفد کی قیادت ممبر اسمبلی فاضلی کر رہے تھے۔ وزیر تجارت نوید قمر نے کہا کہ پاک ایران پشین بارڈر مارکیٹ آئندہ ماہ مکمل ہو جائے گی۔ مارکیٹ کھلنے سے پاک ایران آزاد تجارت کے رحجان میں اضافہ ہو گا۔ گیلا، رھمدان اور کویک سمیت دیگر تین مارکیٹوں پر کام جلد شروع ہو جائے گا۔ بارٹر سسٹم کے تحت متفقہ سرحدی منڈیوں سے تجارت ہوگی۔ پٹرولیم اور گیس میں تجارتی حجم بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ایران سے ایل پی جی کی درآمد بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ایرانی وفد نے فارماسوٹیکل سیکٹر میں باہمی تعاون اور تجارت بڑھانے کی تجویز دی۔ ایرانی وفد کے سربراہ نے کہا کہ پاک ایران سرحد سے باہمی تجارت اور سارا سال لوگوں کی آمدورفت رہی ہے۔ ایران نے پیاز، ٹماٹر کی قلت پر قابو پانے کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...