ڈینگی میں اضافے کا رجحان،کمشنر لاہور،سینکڑوں متاثر،گوجرانوالا میں خاتون جاں بحق 


اسلام آباد، کراچی (خبرنگار+نمائندہ خصوصی+ آئی این پی) ڈینگی وائرس سے ملک بھر میں سینکڑوں لوگ متاثر ہو گئے۔ یکم جنوری سے تاحال  لاہور ڈویژن میں ڈینگی کے کل 1155 مثبت مریض سامنے آئے۔ کمشنر لاہورعامر جان کا ڈینگی بریفنگ میں تجزیاتی ڈیٹا نہ ہونے پر اظہار عدم اطمینان، انہوں نے کہا کہ ڈینگی ڈیٹا ضروری مگر رحجان، تجزیہ اور ردعمل سٹریٹیجی کو شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں ڈینگی مثبت مریضوں کی تعداد 1062 ہے۔ ڈینگی کیسز کی تعداد میں اضافہ کا رحجان ہے۔ کمشنر نے سخت ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ موثر لائحہ عمل بنانا ہو گا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر سندس ارشاد، اے ڈی سی جی نازیہ موہل، اے سی جی منور عباس بخاری، اے سی آر ڈاکٹر طارق عثمان، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل، پی آئی ٹی بی، محکمہ ہیلتھ، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی لاہور و دیگر افسروں نے شرکت کی۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں کراچی میں 201کیسز رپورٹ ہوئے ۔ اسلام آباد میں ڈینگی مریضوںکی مجموعی تعداد 943 تک جا پہنچی ۔ ڈی ایچ او کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی سے 72 افراد متاثر ہوئے جبکہ جاں بحق افراد کی  تعداد 4 ہوگئی ہے۔ خیبرپی کے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے310 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ مردان میں سب سے زیادہ39 ،نوشہرہ میں 40 ، پشاور میں 140 ، ہری پور میں 10 اور لو ئردیر میں 46 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔نمائندہ خصوصی گوجرانوالا کے مطابق سول ہسپتال میں زیر علاج ڈینگی کی مریضہ جاں بحق ہو گئی ،نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ، 40سالہ علیشہ اسلام آباد میں ڈینگی کا شکار ہوئیں، جنہیں حالت ناساز ہونے کے باعث تین روز قبل ڈسٹرکٹ ہسپتال لایا گیا جہاں وہ جان کی بازی ہار گئیں ،گوجرانوالہ میں رواں سال کے دوران 144ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔ فوکل پرسن ڈاکٹر معیز نے کہا کہ اسوقت ڈسٹرکٹ ہسپتال میں35مریض زیر علاج ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن