اسلام آباد(اے پی پی)زرمبادلہ کے ذخائر176 ملین ڈالر کمی کے بعد 14.31ارب ڈالرہوگئے۔سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق 9 ستمبر کوختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 8.62 ارب ڈالر اورکمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 5.69 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔
زرمبادلہ ذخائر 176 ملین ڈالر کمی کے بعد 14.31ارب ڈالرہوگئے، سٹیٹ بینک
Sep 16, 2022