’’کراچی میں آٹا 100 روپے لٹر ہو گیا‘‘ عمران ڈیزل قیمتوں میں بھی گڑبڑ کر گئے 


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زبان پھسل گئی۔ کہیں لٹر اور کلو کا فرق بھول گئے تو کہیں ڈیزل کی قیمتوں میں گڑ بڑ کر بیٹھے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے آج کے ویڈیو خطاب میں لیٹر اور کلو میں فرق بھول گئے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ ان کے دور میں آٹا 50  روپے فی کلو تھا لیکن آج کراچی میں آٹا سو روپے لٹر ہوگیا ہے۔ عمران خان اپنے خطاب میں ڈیزل کی قیمتوں میں بھی گڑ بڑ کر بیٹھے، اپنے دورِ حکومت اور موجودہ دورِ حکومت میں ڈیزل کی ایک ہی قیمت بتا کر کہا کہ آج ڈیزل سو روپے مہنگا ہوگیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن