سیلاب سے تبا ہی : ایشیا ئی بنک پاکستان کو ایک ارب 50کروڑ ڈالر قرض دیگا


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایشیائی ترقیاتی بنک پاکستان کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے ایک ارب پچاس کروڑ ڈالر قرض دے گا۔ یہ خطیر رقم سماجی تحفظ، غذائی تحفظ اور کاروباری اداروں کی سپورٹ پر خرچ ہو گی۔ 330 ارب روپے کے مساوی رقم بجٹ سپورٹ کی مد میں فراہم کی جائے گی۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ کمرشل قرض پر 2 سے 3 فیصد تک سود ادا کرنا پڑے گا اور اس میں سوا ارب (1.25) ڈالر 7 سال اور 25 کروڑ ڈالر کا قرضہ 25 سالہ مدت کیلئے ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن