درگاہ حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء کے سجادہ نشین دیوان سید طاہر نظامی آج خصوصی چادر پیش کریں گے

درگاہ حضرت محبوب الٰہی، سلطان المشائخ، سلطان جی حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء نئی دہلی کے سجادہ نشین برادرم محترم دیوان سید طاہر نظامی نے نوائے وقت کو فون پر بتایا ہے کہ وہ 15 ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے اور 16 ستمبر شام پانچ بجے دیگر احباب کے ہمراہ درگاہ حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء سے لائی خصوصی چادر حضرت داتا گنج بخش کے حضور پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ یاد رہے سجادہ نشین دیوان سید طاہر نظامی ہر سال حضرت داتا گنج بخش اور اپنے جد امجد حضرت شیخ العالم بابر فرید الدین گنج شکر کے سالانہ عرس مبارک پر درگاہ حضرت محبوب الٰہی خواجہ نظام الدین اولیاء سے خصوصی چادر لا کر پیش کرتے ہیں۔ دیوان سید طاہر نظامی گزشتہ ہفتہ عارضہ قلب کے باعث دہلی کے ہسپتال میں داخل بھی رہے لیکن صحت مند ہونے کے فوری بعد انہوں نے داتا صاحب کے حضور حاضری کو اپنے لیے برکت، عزت و توقیر کا وسیلہ سمجھا۔

ای پیپر دی نیشن