حکمرانوں نے غریب مکاﺅ پروگرام  بنا رکھا ہے: جاوید قصوری 


لاہور ( خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کی جانب سے فیول ایڈجسٹمنٹ اکتوبر تا مارچ وصول کرنے کا اعلان عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے ۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے حکمرانوں نے ملک سے غریب مکاﺅ پروگرام بنا رکھا ہے ۔ 

آئی ایم ایف کے غلام ابن غلام حکمرانوں کے بھیانک چہرے عوام کے سامنے آگئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ 

ای پیپر دی نیشن