اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کا روپے کی بے قدری پر اظہار تشویش

کراچی(کامرس رپورٹر)اوور سیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن نے روپے کی گرتی قدر اور ہنڈی و حوالہ میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔اوور سیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر عدنان پراچہ کے مطابق ہنڈی و حوالہ کے کاروبار کے سبب ترسیلات زر کم ہونے لگی ہیں،سعودی عرب سے آنے والے ترسیلات زر 3فیصد گھٹ گئی، اگست 22میں ترسیلات زر 692ملین ڈالر زتھیں جو گزشتہ سال 712ملین ڈالرز تھیں،سعودی عرب میں میں 30لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں،تاہم اس ضمن اسٹیٹ بینک اپنا کردار ادا نہیں کررہا،ہندی و حوالہ سے منتقل ہونے والی رقم روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں لائی جاسکتی ہے،اس حوالے سے اسٹیٹ بینک صارفین کو معلومات فراہم کرے اور طریقہ کار آسان بنائے، نظام کی بہتری سے روشن ڈیجیٹل اکاو ¿نٹ میں سالانہ 5سے 6ارب ڈالر(باقی صفحہ10پر)
 کا اضافہ کیا جاسکتا ہے،ترسیلات زر میں کمی سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباو بڑھ رہا ہے اور اگریہی صورتحال رہی تو روپیہ مزید گر سکتا ہے،اس ضمن میںوزارت خزانہ، وزارت خارجہ اور اسٹیٹ بینک نوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات کریں۔

ای پیپر دی نیشن