لاہور ( خصوصی نامہ نگار) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فا¶نڈیشن کی طرف سے 50 ٹرکوں پر خوراک اور خیمے چاروں صوبوں کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے روانہ کیے جا رہے ہیں، گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ منہاج ویلفیئر فا¶نڈیشن چاروں صوبوں میں ماڈل خیمہ بستیاں قائم کر رہی ہے، پہلے مرحلہ میں راجن پور،فاضل پور اور روجھان میں ماڈل خیمہ بستیاں قائم کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور اور منہاج ویلفیئر فا¶نڈیشن کے ڈائریکٹر آپریشن عدنان سہیل اور منہاج القرآن کے نائب ناظمین اعلیٰ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیمہ بستیوں میں سولر ٹیوب ویل، سولر لائٹس، تندور،پختہ فلش سسٹم، میڈیکل کیمپ، بچوں کے لیے جھولوں اور سکول کی سہولت میسر ہوگی، ۔