راوی میں بحری جہاز، کشتیاںمنتقل کرنے کیلئے نیا نظام متعارف کرائینگے، سربراہ روڈا 


ترکی کی کمپنی نے دریائے راوی کی رونقیں بحال کرنے کیلئے اپنا پلان پیش کردیا، عمران امین 
لاہور(خبرنگار، سپیشل رپورٹر)سربراہ روڈا عمران امین نے کہا کہ لاہور میں اب دریائے راوی میں بحری جہاز ،کشتیاں اور گاڑیوں کومنتقل کرنے کیلئے نیانظام متعارف کرایا جائےگا۔ ترکی کی کمپنی نے دریائے راوی کی رونقین بحال کرنے کیلئے اپنا پلان پیش کردیا۔ایک عمران امین نے کہا کہ زیر تکمیل راوی شہر منصوبہ میں اس حوالے سے منظوری کے بعد جلد کام شروع کردیاجائے گا جوکہ ایک اچھوتا اقدام ہوگا۔روڈا کی جانب سے دریائے راوی کوبحال کرنے کیلئے ویسٹ ٹریٹمنٹ پلانٹس اور بی آر بی سے پانی حاصل کیاجائےگا ہم نے کسانوں کو اراضی کی ادائیگیاں مہینوں پہلے ریونیو بورڈ کے ذریعے کردی ہیں ،اپنی خصوصی بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ فی الحال راوی کے دریائی حصہ پر ریور ٹریننگ ورکس کا کام جاری ہے جس کا بیشتر حصہ کسانوں سے خرید لیاگیا ہے جبکہ موجودہ موسم کی تبدیلی کی وجہ سے اب دریا میں تین بیراجوں پر کام کا آغاز بھی ہو جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن