زراعت، خوراک کی بحالی کیلئے کام کرنے پر یو ایس ایڈ کے مشکور ہیں: صوبائی وزیر زراعت 


لاہور(سٹاف رپورٹر)یو ایس ایڈ اور چیمبر آف کامرس کے تعاون سے جنوبی پنجاب پرائیویٹ سیکٹر کی شراکت داری کے سلسلہ میں دو روزہ سیمینار منعقد کیا گیا۔اس موقع پر وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی، امریکی قونصلیٹ جرنل ولیم میکینیول، یو ایس ایڈ مشن ڈائریکٹر اے،جے ریڈ، چیئرمین چیمبر آف کامرس خواجہ محمد حسین، چیمبر آف کامرس کے نمائندگان، پرائیویٹ سیکٹر کے نمائندگان، انڈسٹری ترقی پسند کاشتکار، جبکہ آن لائن سنیٹر مصدق ملک، سید نوید قمر سمیت دیگر موجود تھے ۔صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے اس موقع پر کہا کہ ہم یو ایس ایڈ کے مشکور ہیں کہ جو جنوبی پنجاب میں پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر زراعت، لائیو سٹاک اور خوراک کی بحالی کے لئے کام کر رہی ہے اس سے زراعت کے شعبہ میں مزید بہتری آئے گی اس موقع پر ولیم میکینیول نے کہا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں جنوبی پنجاب کی ا±بھرتی ہوئی یونیورسٹی میں آج موجود ہوں جس نے تھوڑے عرصے میں اپنا ایک نمایاں مقام بنایا ہے۔

ای پیپر دی نیشن