لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر خوراک پنجاب سردار حسنین بہادر دریشک نے شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شرجیل میمن سیلاب متاثرین کے نام پر جھوٹ بولنا بند کریں۔پنجاب حکومت نے سندھ کے سیلاب متاثرین کے خریدے گئے آٹے کا کوئی ٹرک کو ضبط نہیں کیا۔ شرجیل میمن نے حقائق کو مسخ کیا اور غلط بیانی سے کام لیا۔وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی ہدایت پر پنجاب حکومت کاسٹ ریٹ پر بلوچستان کو گندم فراہم کر رہی ہے۔سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی ہدایت پر سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین کے میڈیکل ریلیف مشن بھی بجھوایا۔ شرجیل میمن سیلاب متاثرین کی آڑ میں سندھ حکومت کی نااہلی چھپانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن آپ کی نالائقی کی سزا سندھ کے عوام کو بھگتنا پڑ رہی ہے۔وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی قیادت میں پنجاب حکومت دیگر صوبوں کے سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔