لاہور(لیڈی رپورٹر)گلبرگ کالج برائے خواتین کی پرنسپل ڈاکٹر نگہت ظفر نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دور میں بھی کتاب کی اہمیت میں کمی واقع نہیں ہوئی، کتاب علم کا خزانہ ہے اور اسکی بدولت انسان ترقی کی منازل طے کرسکتاہے ۔ وہ گزشتہ روز گرل گائیڈ سوسائٹی کے زیراہتمام بک بینک پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔اس پراجیکٹ کا مقصد طالبات میں پڑھنے کی عادت کو فروغ دینااور ان طالبات تک کتابوں کی رسائی ممکن بنانا ہے جو کتابیں نہیں خرید سکتیں۔ بینک میں طالبات کیلئے سینکڑوں کتابیں دستیاب ہیںجن میں کورس کے علاوہ جنرل نالج کی کتابیں بھی شامل ہیں۔