آل پاکستان میونسپل ایمپلائز یونین اور ایپکا کی کال پرپنجاب بھر کی طرح مری ،حسن ابدال ،حضرو،جنڈ اور فتح جنگ میں بلدیہ ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال جاری،دفاتر میں احتجاجی کیمپ قائم

Sep 16, 2022


مری(نامہ نگار خصوصی ) حکومت پنجاب میں بلدیاتی ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنوں میں یکم جولائی سے جو اضافہ ہوناتھا اس کا نوٹیفکیشن ابھی تک جاری نہ کیئے جانے کے خلاف مےونسپل کارپوریشن مری کے ملازمین نے جمعرات کے دن قلم چھوڑ ہڑتال کی۔ ملازمین کاکہناتھا کہ طوفانی مہنگائی نے غریب اورکم آمدن افراد کی کمرتوڑ کر رکھ دی ہے، ملازمین کا اب گزر اوقات بھی ناممکن ہوچکا ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی مشکلات کو مدنظررکھتے ہوئے پنجاب بھر کے غریب ملازمین کی تنخواہوں اورپنشنوں میں فوری اضافے کانوٹیفکیشن جاری کیا بصورت دیگر ملازمین شدید احتجاج،دفتروں کی تالہ بندی اورقلم چھوڑ ہڑتال شروع کرینگے اورمطالبہ کے پوراہونے تک احتجاج جاری رکھاجائےگا ۔

حسن ابدال (نامہ نگار) آل پاکستان میونسپل ایمپلائز یونین کی کال پر ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح حسن ابدال میں بھی میونسپل ایمپلائز کی جانب سے آل پاکستان میونسپل ایمپلائز یونین کی کال پر اپیکا صدر حسن ابدال بلال رشید کی زیر پرستی بھر پور احتجاج کیا گےا ۔ احتجاج میں شرکت کرنے والے ایمپلائز نے پنجاب گورنمنٹ سے پر زور مطالیہ کےا کہ میونسپل ملازمین کی تنخواہوں میں %15 اضافے سکیل ریوایزڈ کا اڈاپشن لیٹر فوری جاری کےا جائے ۔شرکاءکا کہنا تھا کہ پنجاب کے باقی تمام محکموں کے ملازمین کی تنخواہوں مےں اضافہ کر دےا ہے تاہم بلدیہ کے ملازمین کو احتجاج کے باوجود تا حال اس سے محروم رکھا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ امتیازی سلوک روا نہ رکھا جائے بصورت دیگر قلم چھوڑ ہڑتال پر مجبور ہو جائےں ۔

حضرو(نمائندہ نوائے وقت) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن اٹک اور آل ایمپلائز گرینڈ الائنس کا مشترکہ قلم چھوڑ ہڑتال اور تالہ بندی سے میونسپل کمیٹی حضرو میں مکمل تالہ بندی اور قلم چھوڑ ہڑتال ہوئی۔جس کی قیادت صدر ایپکا یاسر خان علیزئی، چیئرمین ایپکا ایجوکیشن یونٹ محمد قاسم خان، جنرل سیکرٹری ایپکا تحصیل حضرو تنویر قریشی ایم سی سے صدر خالدمیر،نائب صدرعمیر خان،نوید احمد میڈیاایڈوائزر ایپکا تحصیل حضرو،وحیدخان،شعیب خان ،ار شد بٹ ،قاسم خان نے کی حکومت پنجاب کو مخاطب کیا گیا کہ وہ میونسپل کمیٹی کے ملازمین کو فی الفور 15 فیصد ڈسپیریٹی الاﺅنس کا نوٹیفیکیشن کرے۔ایک صوبہ میں دو نظام اور دہرا معیار کیوں۔

 جنڈ ( نامہ نگار) گذشتہ روز میونسپل کمیٹی جنڈ ودیگر مقامی صوبائی اداروں کے ملازمین نے اپنے جائز حقوق کے حصول کےلئے اپنی ملک گیر تنظیم ایپکا کے مرکزی وصوبائی قائدین کے ساتھ اظہار یکجہتی تحصیل صدر ایپکا جنڈ ذیشان علی کی زیر قیادت تحصیل جنرل سیکرٹری ملِک عمران عباس کی زیر نگرانی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ایپکا سہیل خٹک کی زیر اہتمام ایک بھرپور قلم چھوڑ ہڑتال کرکے ایم سی آفس جنڈ میں احتجاجی کیمپ قائم کردیا اس موقع پر تحصیل صدر ذیشان علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر کے تمام صوبائی محکموں کے ملازمین کو جب تک 15فیصد ڈسپیر یٹی الاو¿نس اور 15فیصد ایڈھاک الاو¿نس دیئے جانے کا حکومت پنجاب کی طرف سے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا جاتا تب تک ہمارا قلم چھوڑ احتجاج جا ری رہیگا ۔ 
فتح جنگ ( نامہ نگار) ایپکا تحصیل فتح جنگ کے صدر ملک عبدالجلیل سیف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے تمام محکموں کے ملازمین کو ڈسپیریٹی الاﺅنس دے دیا تاہم محکمہ لوکل گورنمنٹ اور ٹیوٹا کے ملازمین کو اس سے محروم رکھا گیا ہے پنجاب بھر میں ملازمین سراپا احتجاج ہیں ایپکا اس ظلم و نا انصافی کے خلاف قلم چھوڑ ہڑتال کر رکھی ہے لاہور میں احتجاجی دھرنے میں بھر پور شرکت کررہے ہیں ہمارا احتجاج حقوق کیلئے ہے ملازمین کے حقوق کے حصول تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا انھو ں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا ہے انھوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ پنجاب کے دیگر محکموں کی طرح لوکل گورنمنٹ اور ٹیوٹا ملازمین کو یکم مارچ سے ڈسپیریٹی الاﺅنس دیا جائے ۔

مزیدخبریں