کلر سیداں (نامہ نگار) کلرسیداں کے تندوروں سے پنجاب حکومت کا شہریوں کے لیئے مختص سبسڈائزڈ آٹا برآمد،اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید اعوان کی ہدایت پر چیف آفیسر بلدیہ کلر سیداں صاحبزادہ عمران اختر نے ایم او ریگولیشن رابعہ بصری اور انکروچمنٹ انسپکٹر زائد حیدری نے راولپنڈی روڈ اور چوآ روڈ پر تجاوزات کیخلاف کارروائی کے دوران دکانداروں کی جانب سے مختلف اسٹالز اور ٹھیئے اکھاڑ دئیے اور تمام سامان کو بحق سرکار ضبط کر لیا۔دریں اثناءعثمانیہ،عوامی اورخان نان سنٹرز سے سرکاری سبسڈائزڈ آٹے کے متعدد بیگ برآمد ہونے پر تین نان سنٹرز کو سر بمہر کر دیا گیا۔