کراچی( نیوز رپورٹر ) 2.4ملین بچوں کو پیڈیاٹرک کووِڈ ویکسینیشن کے ٹیکے مفت لگائے جائیں گے یہ بات ڈسٹرکٹ روٹریکٹ کمیٹی چیئر اور سی ای او ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائگنوسٹک سینٹر پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائگنوسٹک سینٹر اور روٹریکٹ ڈسٹرکٹ3271کی جانب سے کراچی پریس کلب میں پیڈس کوویڈ ویکسینیشن سے متعلق منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی پریس کانفرنس کا مقصد سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے بچوں میں کووِڈ ویکسین لگانے کی حکمت عملی کے بارے میں بریفنگ دینا تھا اس موقع پر ڈسٹرکٹ روٹریکٹ کمیٹی چیئر اور سی ای او ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائگنوسٹک سینٹر پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ،ڈسٹرکٹ روٹریکٹ ریپزیڈینٹف محمد شرجیل حبیب ،ڈسٹرکٹ میڈیکل سروسز چیئر ڈاکٹر جوریہ ظفر ، نمائندہ یونیسیف سنیل راجہ،ڈی ایچ او سینٹرل ڈاکٹر مظفر علی اوڈھو نے اور دیگر بھی موجود تھے ڈسٹرکٹ روٹریکٹ کمیٹی چیئر اور سی ای او ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائگنوسٹک سینٹر پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے کہا کہ اس مہم کے تحت یو ایس ایڈ کی جانب سے فراہم کردہ کورونا ویکسین پاکستان کے 5 سے 11 سال تک کی عمر کے ملین بچوں کو مفت لگائی جائے گی انہوں نے کہا کہ مہم کا مقصد سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے 70 سے 80 فیصد بچوں کو کورونا ویکسین لگانا ہے جس کے لئے ا سکولز،مدرسہ اور پارکوں میں ویکسینشن کی سہولت فراہم کی جائے گی پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے کہاcکہ سیلاب کی وجہ سے بے شمار بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں جس کو کنٹرول کرنے کے لئے فوری اقداما ت کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ اس مہم میں والدین سے اپنے بچوں کو اس وائرس سے بچانے کے لیے بھر پور حصہ لیں کورونا ویکسین کی دوسری خوراک اکتوبر میں میں لگانے کےلئے دوبارہ مہم چلائیں گے انہوں نے حکومت سندھ، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) سندھ توسیعی پروگرام امیونائزیشن (ای پی آئی)، یونیسیف اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کی مسلسل کوششوں اور انسانی فلاح کے کام میں تعاون پر شکریہ ادا کیا پریس کانفرنس کے موقع پرڈسٹرکٹ روٹریکٹ ریپزیڈینٹف محمد شرجیل حبیب نے اس مہم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 3271اور ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری کی جانب سے شروع کی گئی اس مہم کا بنیادی مقصد عوام میں پیڈس کوویڈ ویکسینیشن کی اہمیت اور اس کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے جس کےلئے روٹری انٹرنیشنل بھر پور کردار ادا کر رہا ہے انہوںنے کہاکہ اس مہم کا مقصد سیلاب سے متاثرہ سندھ اور بلوچستان کے علاقوں کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانا ہے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے 12 سال سے زائد عمر کے 131 ملین افراد کو کورونا وائرس کی ویکسینیشن کی مکمل خوراک فراہم کی جا چکی ہے جبکہ اسی طرح اندرون سند ھ اور بلوچستان کے علاقوں کے عوام کو کورونا ویکسین سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ وہاں کی عوام ویکسین کو ان کے بچوں کے لئے نقصان دے سمجھتے ہیں محمد شرجیل حبیب نے بچوں میں ویکسین کی مفت فراہمی میں حکومت سندھ کے بے پناہ تعاون، یو ایس ایڈ، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او)، سندھ توسیعی پروگرام پرامیونائزیشن (EPI) اور یونیسیف کی کوششوں کو سراہا.
ڈاکٹر فرحان عیسیٰ