شدید بارشیں‘ حکومت کو بھی تیزی دکھانی چاہیے‘ ندیم قریشی 


کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان عام آدمی موومنٹ کے مرکزی رہنما ندیم قریشی نے کہا ہے کہ حالیہ بارشیں اہل پاکستان کیلئے حکمرانوں کی نااہل کے سبب رحمت زحمت بن چکی ہیں۔ شہر بھر میں گندگی، غلاظت اور کچرے کے ڈھیر جمع ہوگئے ہیں۔ جگہ جگہ بارش اور سیوریج کا پانی جمع ہوچکا ہے۔ مچھروں میں بے انتہا اضافہ ہورہا ہے۔ جس کی وجہ سے کراچی میں ڈینگی وائرس خطرناک صورتحال اختیار کرتا جارہا ہے۔ شہری حکومت اور انتظامیہ شہر سے بارش اور سیوریج کا پانی نکالنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کریں۔ شہر میں فوری مچھر مار اسپرے مہم کا آغاز کیا جائے تاکہ عوام کو وبائی امراض سے بچایا جاسکے۔ شہر میں ڈینگی کی خطرناک صورتحال اور انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ندیم قریشی کا کہنا تھا کہ مون سون کے سلسلے میں اس سال شدید بارشیں ہوئی ہیں۔ حکومت کو بھی تیزی دکھانی چاہیے تھی۔ لیکن بدقسمتی سے ہمارے حکمران اقتدار پر آتے ہی عوام کے مسائل کو بھول جاتے ہیں شہر قائد میں نکاسی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے سیوریج کے تمام راستے بند ہوچکے ہیں۔ ندیم قریشی نے مزید کہاکہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ شہر سے بارش اور سوریج کا پانی نکالنے کیلئے موثر اقدامات کرے۔ شہر میں ہنگامی بنیادوں پر مچھر مارا اسپرے کروایا جائے۔ 
ندیم قریشی 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...