متاثرہ افراد کے اطراف 20گھروں میں اسپرے کیا جائے گا، چیف سیکریٹری سندھ 


کراچی (نیوز رپورٹر)چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی زیر صدارت ڈینگی وائرس کے خاتمےکے حوالے سے اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب، چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن عثمان، کمشنر کراچی محمد اقبال میمن، سیکریٹری بلدیات سید نجم احمد شاہ، سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن حنیف چنہ اور ویکٹر بارن ڈزیزز کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈینگی وائرس کے پھیلا کے متعلق آگاہی دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کے رواں سال صوبے میں اب تک 4031 ڈینگی وائرس کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جب کے 9 افراد کا ڈینگی وائرس کے باعث انتقال ہوا ہے جب کے سال 2021 میں 6373 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے تھے۔ اجلاس میں کمشنر اسلام آباد کیپٹن عثمان نے پنجاب میں ڈینگی وائرس کے خاتمے کے مکینزم پر آگاہی دی۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے کہا کے سندھ میں ڈینگی کے خاتمے کے لئے موجود پروگرام کو مزید موثر بنانے کے لئے تمام سرکاری اور نجی اسپتالوں اور لیباریٹری سے ڈینگی کی روزانہ کی رپورٹ لی جائے گی اور ایک ڈیش بورڈ پر تمام ڈینگی کے مریضوں کی ٹیگنگ کی جائے گی جس کے بعد ان مریضوں کے گھر اور ارد گرد کے 20 گھروں میں ڈینگی کے خاتمے کے لئے اسپرے کیا جائے گا۔ انہونے مزید کہا کے تمام ڈپٹی کمشنر ڈینگی کے خاتمے کے لئے متعلقہ محکموں کے ساتھ اجلاس کریں گے اور رپورٹ پیش کریں گے۔ انہونے مزید کہا کے صوبے میں اینٹامولوجسٹ بھرتی کئے جائیں گے اور عوام کو آگاہی کے لئے مہم شروع کی جائے گی۔ اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے بتایا کے کل کراچی میں 201 ڈی گی کے کیس رپورٹ ہوئے تھے۔ ہاٹ اسپاٹ پر ڈینگی لاروا کو تلف کرنے کے لئے اسپرے اور فومیگیشن مہم شروع کی جائے گی۔ انہونے مزید کہا کے اس وقت کراچی کے تمام اضلاع میں کے ایم سی کی جانب سے 30 گاڑیوں کے زریعے ڈینگی کے خاتمے کے لئے اسپرے کئے جا رہی ہیں ۔ انہونے مزید کہا کے ڈینگی وائرس کی ٹیسٹ کی رقم بھی کم کریں گے جو سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے ذریعے عملدرآمد کروایا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کے پنجاب سے ڈینگی ماہرین سے سندھ کے ڈاکٹروں اور ڈینگی پروگرام کے عملے کی ٹریننگ کروائی جائے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب، چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن عثمان اور ڈینگی پروگرام کے افسران کراچی میں جاری مہم کا معائینہ کریں گے جس کی روشنی میں مزید احکامات جاری کئے جائیں گے۔
ڈاکٹر محمد سہیل راجپورت

ای پیپر دی نیشن