وزیراعلی بلوچستان نے سیلاب متاثرین کےلئے وافر فنڈز فراہم کیئے،محمد خان لہڑی 

Sep 16, 2022


ڈیرہ مرادجمالی (نامہ نگار )صوبائی آبپاشی حاجی محمد خان لہڑی نے کہاکہ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سیلاب متاثرین کے مسائل حل کرنے کےلیے پی ڈی ایم اے بلوچستان کو ضرورت سے زیادہ فنڈز فراہم کیئے ہیں تاکہ مصیب زدہ افراد کی فوری مدد کی جاسکے کمشنرز ڈپٹی کمشنروں سے رابطوں میں ہیں پٹ فیڈر کینال ودیگر کینالوں کے انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے سات کلو میڑ تک پٹ فیڈر کینال مکمل طور ختم ہوچکی ہے جس کی بحالی کےلیے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے تاکہ دس پندرہ فیصد بچنے والی چاول کی فصل کو بچا کر کسانوں زمینداروں کو نقصان سے بچایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نصیرآباد محترمہ عائشہ زہری کی جانب سے ریلیف کے حوالے سے دی جانے والی بریفنگ کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس سے قبل ایکس ای این کیسکو نصیرآباد حاجی شبیر احمد مستوئی نے بھی بریفنگ دی حاجی محمد خان لہڑی نے کہاکہ سیلاب پر سیاست کرنے کے بجائے مصیبت زدہ سیلاب زدگان کی بحالی اور مدد کی جائے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سیلاب زدگان کے مسائل سے واقف ہیں کویٹہ میں بیٹھ کر مانیٹرنگ کررہے ہیں وہ دوروں سے اس لیے اجتناب کر رہے ہیں وی وی آئی پی موومنٹ سے آفیسران اور سیلاب متاثرین پریشان ہوتے ہیں ایک کے جواب میں کہاکہ نصیرآباد میں نقصان کا ازالہ کرنے کےلئے سروے شروع کردیا گیا عوام اپنے نقصانات عملہ ریونیو کے پاس ایمانداری سے درج کرائیں۔
محمد خان لہڑی 

مزیدخبریں