میٹرک کی د رسی کتب کی طباعت تاخیر  کا شکار لمحہ فکریہ ہے ، عقیل احمد خان 


حیدرآباد(بیور رپورٹ) امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان نے نویں، دسویں کے طلبہ کے لئے ماضی کی طرح اس سال بھی درسی کتب کی طباعت تاخیر کا شکار ہیں۔کتابوں کی فراہمی میں تاخیر اور کرپشن کی ایف ائی اے سے تحقیقات کرائی جائے۔تعلیمی سیشن کو کئی ماہ گزرنے کے باوجود سرکاری اسکول درسی کتب سے محروم ہیں جو کہ لحمہ فکریہ ہے،سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ سرکاری اسکولوں کے لیے کتب کی چھپائی اور ترسیل میں ناکام ہوگیاہے، سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے تدریسی کتابوں کی طباعت میں کروڑوں کی کرپشن کرنے کی کوشش پر سیکریٹری تعلیم سند، چیئرمین، سیکریٹری، پروکیورمنٹ آفیسر سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ جامشورو کو نوٹسوں کا جاری کیا جانا اس حقیقت کا واضح مظہر ہے، کرپشن کا روگ سرکاری اداروں کی ناقص کارکردگی کی بنیادی وجہ ہے۔کتب نیا تعلیمی سال شروع ہونے سے قبل طلبا کو فراہم کی جانی چاہیے تھیں۔ انھوں نے کہا کہ اسکولوں میں نیا تعلیمی سیشن شروع ہوئے کئی ماہ گزر گئے لیکن تاحال سرکاری اسکولوں میں درسی کتب نہیں پہنچ سکیں جن سے بچوں کا تعلیمی سال متاثر ہورہا ہے، طلبا بغیر کتابوں کے اسکول جارہے ہیں۔ 
عقیل احمد خان 

ای پیپر دی نیشن