خیرپور(بیورورپورٹ)چہلم امام حسین علیہ السلام ہفتے کو ہوگا۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نور احمد سموں نے ماتمی جلوسوں کے گزرگاہوں کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ لوکل گورنمنٹ، میونسپل کمیٹی، پبلک ہیلتھ سمیت دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نور احمد سموں نے نیا گوٹھ، مرکزی امام بارگاہ، امام بارگاہ قصر حسینی، کچہیری روڈ، مال روڈ، سوک سینٹر، چھتری چوک، پنج گلہ چوک، لیڈی ولنگٹن اسپتال پھول باغ، خاکی شاہ پل، نیم موڑ، چانڈیہ موڑ، سول اسپتال، لقمان غازی چوک، گنج شہیداں سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا اس موقع پر ڈی سی خیرپور نے متعلقہ افسرن کو ہدایات دیں کہ ایک روز میں جلوسوں کے تمام روٹس پر صفائی ستھرائی کرائی جائے گندے پانی کی نکاسی کے لیے ٹیمیں بنا کر پانی فوری صاف کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جلوسوں کے تمام روٹس پر صفائی، پینے کے صاف پانی، اسٹریٹ لائٹ سمیت دیگر امور کو فوری انجام دیا جائے انہوں نے کہا کہ چہلم امام حسین علیہ السلام کے سلسلے میں پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت تمام بانیان جلوس، علماء کرام اور تنظیموں کے عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں احکامات دے دیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ جلوسوں کے تمام روٹس سے تجاوزات فوری ختم کیے جائیں اور تمام ادارے چہلم امام حسین علیہ السلام کے کانٹی جنسی پلان پر سختی سے عمل درآمد کرکے رپورٹ فراہم کریں گے۔ اس موقع پر میونسپل کمیٹی، لوکل گورنمنٹ اور پبلک ہیلتھ سکیت دیگر محکموں کے افسران نے تفصیل سے بریفنگ دی۔
سیکورٹی انتظامات مکمل