ملتان (نمائندہ نوائے وقت)سابق وفاقی وزیر مملت ملک عامر ڈوگر،ضلعی صدر تحریک انصاف چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے چیئرمین اینٹی کوائیکری ضلع ملتان عامر انور قریشی کے ہیلتھ آفس میں دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اختیارات کا نچلی سطح پر منتقلی سے عوامی مسائل تیزی سے حل ہوتے ہیں۔عامر انور قریشی کی تعنیاتی بطورچیئرمین ہیلتھ اینٹی کوائیکری کمیٹی خوش آئند ہے۔ ایک مسئلہ عطائیت ہے جو کہ انسان اور انسانیت کی دشمن ہے جگہ جگہ پر موجود عطائی ڈاکٹروں کی وجہ سے انسانی زندگی بہت سستی ہو چکی ہے‘ ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لانا ضروری ہے۔ اس موقع پر چیئرمین اینٹی کوائیکری ضلع ملتان عامر انور قریشی کہا کہ عطائیت کے خاتمے کے لیے روزانہ کی بناء پر مختلف علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرتے ہوئے ان کے بنائے ہوئے جعلی کلینک کو سیل کریں گئے۔اس موقع پر ملک شہزاد انجم، مرتضعٰ اٹھنگل،عمیر افضل، شہریار بھٹہ، طارق خان، جمیل گجر، راشد قریشی، دلاور ناز، ڈاکٹر غلام یسین، ڈاکٹر وسیم رمزی ڈائریکٹرہیلتھ،ڈاکٹر تیمور، ڈاکٹر مبشر، ڈاکٹر صہیب، ڈاکٹر عبداللہ،ڈاکٹر غلام مرتضعے ودیگر نے شرکت کی۔
اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے عوامی مسائل حل ہوتے ہیں : ملک عامر ڈوگر
Sep 16, 2022