حکومت بڑے ڈیموں کی بحالی وتعمیر پر توجہ مرکوز کر رہی ہے: ایاز صادق


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور، سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پانی کے شعبے سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی برائے فارن فنڈڈ پراجیکٹس کااجلاس ہوا،وزیر آبی وسائل، وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات، وزیر مملکت برائے خزانہنے بھی شرکت کی ، فورم نے عالمی بینک ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک، ےو اےس اے فرانس، جرمنی، سعودی فنڈ، کویت، اور کی مالی معاونت سے پانی کے شعبے کے ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لےا ،وزیر ایاز صادق نے کہا کہ پانی کے شعبے میں 3,354 ملین امریکی ڈالر کے 26 غیر ملکی فنڈز سے چلنے والے منصوبے زیر عمل ہیں، موجودہ حکومت بڑے ڈیموں کی بحالی اور تعمیر پر توجہ مرکوز کر رہی ہے، جو پانی، خوراک اور توانائی کے تحفظ کے لیے ملک کی ضروریات کو پورا کریں گے، ، وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا کہ لائن ڈپارٹمنٹس کو منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد اور پانی کے شعبے میں منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کے لیے مسائل کا فوری ازالہ کرنے کی ہدایت کی ،تربیلا 5ویں توسیع، کیل خاور اور ہارپو پروجیکٹس سمیت منصوبوں کی جلد فراہمی پر زور دےا ۔
ایاز صادق

ای پیپر دی نیشن