تاشقند+نور سلطان(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ جو کہ بدھ کی سہ پہر قازقستان کے سرکاری دورے پر نورسلطان پہنچے تھے کا قازق صدر قاسم جومارت توکایوف نیایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پرنائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ مختار تلیبردی اور نور سلطان کیمیئر الطائی کولگینوف بھی موجودتھے۔فوجی بینڈ کی دھنوں کے ساتھ 70ارکان پرمشتمل گارڈ نیقائدین کوسلامی پیش کی،صدر شی نے اپنے رسمی خطاب میں چینی حکومت اور عوام کی جانب سے قازق حکومت اور عوام کو مخلصانہ مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ صدر شی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ پہاڑوں اور دریاں سے جڑے ہوئے دونوں ممالک اچھے پڑوسی، اچھے دوست اور ہم نصیب مستقبل کے اچھے شراکت دار ہیں مزید کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے گزشتہ 30 سالوں کے دوران چین اور قازقستان کے تعلقات تیزرفتار ترقی کرتے ہوئے مستقل جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی اعلی سطح تک پہنچ گئیہیں۔ انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران وہ اپنے قازق ہم منصب کے ساتھ بات چیت کریں گے تاکہ دوطرفہ ہمہ جہت تعاون کے لیے مشترکہ طور پر ایک نیا خاکہ تیار کیا جا سکے۔ انہوں نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کی مشترکہ ترقی اور خوشحالی میں تازہ اور مضبوط تحریک پیدا کرے گا۔بعد ازاں اپنے تاجک ہم منصب امام علی رحمان سے ملاقات کے دوران صدر شی نے کہا کہ 30 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات میں نمایاں ترقی ہوئی ہے۔شی نے کہا کہ قومی آزادی، خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ میں چین تاجکستان کی بھرپور حمایت کرتا ہے ۔چینی صدر نے تاجکستان کے ساتھ عملی تعاون کو بڑھانے،اس کی معیاری زرعی مصنوعات کی درآمد میں اضافے، دوطرفہ تجارت کو وسعت دینے، انفراسٹرکچر،واٹر منیجمنٹ اور نقل و حمل جیسے شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے، گرین ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل معیشت میں تعاون پربات چیت کرنے،مصنوعی ذہانت اور سرحد پار نقل و حمل کی صلاحیت کو فروغ دینے میں تاجکستان کی مدد کے لیے اپنے ملک کی خواہش کااظہار کیا۔چین کی شِنہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا اور ازبکستان کی قومی خبر ایجنسی (یو زیڈ اے ) کے ڈائریکٹر جنرل عبدالسعید کوچیموف نے تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ فو نے شِنہوااور یو زیڈ اے کے درمیان کامیاب تعاون پر اپنے اعتماد کا اظہارکیا۔
گولڈن ایگل ایوارڈ
چین کے صدر شی جن پھنگ کا دورہ، قازق صدر سے آرڈر آف دی گولڈن ایگل ایوارڈ وصول کیا
Sep 16, 2022