ملتان( نمائندہ نوائے وقت )مسلم لیگ ن کے تحصیل صدر سردار محبوب کھیتران نے کہا کہ عمران خان عوام اور اداروں کے درمیان تصادم چاہتے ہیں تحریک انصاف کے شہر شہر ہونے والے جلسوں میں عمران خان نے ہمیشہ اپنی تقریروں میں انتشار پھیلانے اور کردار کشی کے علاوہ کچھ نہیں کیا،عمران خان کو آج بھی صرف اقتدارچاہیے ۔جلد ہی پنجاب میں دوبارہ مسلم لیگ ن کی حکومت بننے والی ہے کیونکہ پنجاب حکومت کے اتحادی ناراض ہیں۔
پنجاب میں دوبارہ ن لیگ کی حکومت بننے والی‘ محبوب کھیتران
Sep 16, 2022