بٹگرام کے رہا ئشی کا بچہ راولپنڈ ی  سے با زیاب، والد ین کے سپر د 

Sep 16, 2022


اسلا م آ باد(خصوصی رپورٹر ) وفا قی محتسب اعجا ز احمد قر یشی کے نو ٹس لینے پر بٹگرام کے رہا ئشی حکیم خاں کا گھر سے فرار ہو نے والا بچہ راولپنڈ ی سے با زیاب کر وا کر والد ین کے سپر د کر دیا گیا، جس پر بچے کے والد نے وفاقی محتسب کا شکر یہ ادا کیا ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق وفاقی محتسب سیکر ٹر یٹ کی چلڈ رن گر یو نس کمشنر سید ہ وقا ر النسا ئ ہا شمی کی فیلڈ ریسر چ کے دوران اسلا م آ باد کے ایک بس اسٹا پ پر خیبر پختو نخواہ کے ایک بچے سے ملا قا ت ہو ئی جس نے بتا یا کہ وہ یتیم ہے اور اس نے کبھی اپنے والد ین کو نہیں دیکھا، انہیں محسو س ہوا کہ بچہ کچھ چھپا رہا ہے۔ وفاقی محتسب نے معا ملے کی تحقیقات کے لئے کیس اسلا م آ باد پو لیس اور چائلڈ پرو ٹیکشن انسٹی ٹیوٹ کو بھیج دیا جس پر اسلا م آ باد پو لیس نے بچے کو اپنی تحو یل میں لے کر بٹگرام پو لیس کے ذریعے اس کے والد حکیم خاں کے حوا لے کر دیا ہے۔ بچے کے والد نے ایک تحر یر ی بیان میں وفاقی محتسب کا شکر یہ ادا کر تے ہو ئے بتا یا ہے کہ اس کا بیٹا اسے مل گیا ہے۔ 
 بچہ با زیاب

مزیدخبریں