اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر نوید قمر نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امداد کافی نہیں ہوگی اور بحالی کا مکمل کام حکومت کو خود کرنا ہوگا۔ مےڈےا سے گفتگو مےں انہوں نے کہا کہ سے زرعی اجناس پر کافی اثر پڑا ہے اور موجودہ ضرورت کو پورا کرنے کے لئے حکومت نے افغانستان اور ایران سے ٹماٹر اور پیاز منگوانا شروع کردئے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ ہمسایہ ممالک سے اشیاء منگوانے کے مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں،صارفین کی پہنچ سے چیزیں باہر نکل رہی تھیں تاہم اب آہستہ آہستہ قیمتیں کم ہورہی ہیں۔سرحد کے قریب کے کاشت کار اشیاءمنگوانے کے مخالف تھے تاہم درآمد اس وقت تک جاری رکھی جائے گی جب تک قیمتیں مستحکم نہیں ہوتیں۔انھوں نے بتایا کہ 10 لاکھ ٹن گندم کی درآمد کے ٹینڈر جاری کئے ہوئے ہیں البتہ اندازے کے مطابق اپنی ضرورت اور ذخائرکو پورا کرنے کے لئے 30 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنا پڑے گی۔نوید قمر نے کہا کہ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ موجودہ سیلابی صورتحال میں کس طرح جلدی زمین کو کاشت کا قابل بناسکتے ہیں اور اپنے کاشتکاروں تک بیج اور کھاد پہنچا سکتے ہیں۔
نوید قمر
متاثرہ افراد کیلئے امداد کافی نہیں، بحالی کا کا م حکومت کو کرنا ہوگا: نوید قمر
Sep 16, 2022