بخار کی دوائی کا معاملہ، حکومت کیساتھ معاملات طے پا گئے:قاضی منصور دلاور

Sep 16, 2022


اسلام اباد(خبرنگار) بخار میں استعمال ہونے والی ادویات کی قلت کا معاملہ ملک میں بخار کی ادویات کی دستیابی، پیدوار کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا پیناڈول ، پیراسٹامول کہ دستیابی کے اجلاس کی صدرات وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کی،اجلاس میں فارماکمپنیوں مینوفیکچررز ایسوسی ایشن اور حکام بھی شریک ہوئے پیناڈول سمیت دیگر کمپنیوں کا بخار کی دوائی کی پیدوار وقتی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کمپنیوںنے پیراسٹامول کے خام مال کی قیمت میں 10 فی صد کمی کی یقین دہانی کروائی پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین قاضی محمدمنصور دلاور نے کہا ہے کہ حکومت کی دوائی کی قیمت کا معاملہ حل کرانے کی یقین دہانی کرا دی وفاقی وزیر صحت نے قیمتوں میں اضافے کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے قیمتوں میں کمی کے باعث بخار کی گولیوں اور سیرپ کی پیدوار بلکل بند ہے سیلاب ڈینگی اور ملیریا سے بخار کے کیسز بڑھے بخار کے دوران استعمال ہونے والی دوائی کے معاملے پر حکومت کے ساتھ معاملات طے پا گئے۔
قاضی منصور دلاور

مزیدخبریں