کاٹن کمیٹی کی فارمرز ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس‘  کپاس کی نگہداشت کا جائزہ

ملتان (    خبر نگارخصوصی )! سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی کی فارمرز ایڈوائزری کمیٹی کا تیرواں اجلاس  منعقد ہوا ، صدارت ڈائریکٹر سی سی آر ملتان ڈاکٹر زاہدمحمودنے کی۔ کپاس کی نگہداشت کا جائزہ پیش کیا گیا۔۔ اجلاس میں کپاس کے کاشتکاروں کے لئے 30 ستمبر تک کی سفارشات پیش کی گئیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اس وقت کپا س کے لئے موسم انتہائی موزوں اور سازگار ہے۔ کیڑوں مکوڑوں کے حملے کا بھی شدید خطرہ  ہے۔ کپاس کے کاشتکار گلابی سنڈی کی مانیٹرنگ کے لئے1جنسی پھندہ فی پانچ ایکڑلگائیں  کاشتکار بارش سے متاثرہ پھٹی کو کبھی بھی بیج والی پھٹی میں نہ ملائیں۔ چنی گئی کپاس کو کاشتکار دبا کر نہ رکھیں بلکی کھلی وا دار جگہ پر رکھیں۔اجلاس میں سی سی آر آئی ملتان کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان ڈاکٹر محمد نوید افضل ،ڈاکٹر محمدادریس خان ، ڈاکٹر فیاض احمد، ساجد محمود، ڈاکٹر رابعہ سعید اور جنیداحمد خان ڈاہا سائنٹفک آفیسرنے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن